• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کا پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخی سے روکنے، سیکرٹری واپڈا ٹائون کو پیش ہونے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے سے روکنے کی درخواست پر سیکرٹری واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی (واپڈا ٹائون)کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں محمد ندیم نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے قانون اور تمام کارروائی مکمل کر کے پلاٹ الاٹ کرایا اور تمام واجبات بھی ادا کئے جس کی نیب کی جانب سے انکوائری میں بھی الاٹمنٹ بھی درست پائی گئی ،اس کے باوجود الاٹمنٹ منسوخ کی جا رہی ہے ، فاضل عدالت نے تافیصلہ درخواست الاٹمنٹ منسوخ کرنے کی کارروائی روکنے کی بھی ہدایت کی ہے، دریں اثناہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کو برطرف خاتون ٹیچرکو بحال کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی انعم بتول نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ میرٹ پر ایجوکیٹر بھرتی ہوئی لیکن اب بغیر کوئی نوٹس دئیے اس کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے، دریں اثناہائی کورٹ نے توہین رسالت کیس کی سماعت 6مارچ تک کیلئے ملتوی کردی ہے، فاضل عدالت نے ادویات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار تاجر عبداللہ بھٹی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔
تازہ ترین