• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت کا دفاع ہر نوجوان کا فریضہ ہے:ڈاکٹرعبد الکریم

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلی و سینیٹر علامہ ڈاکٹرعبد الکریم نے کہا ہے کہ اصلاح عقیدہ تو حید کا فروغ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ۔عقیدہ ختم نبوت کا دفاع ہر اہلحدیث نوجوان کا فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ محمدیہ اہلحدیث عام خاص باغ دولت گیٹ میں منعقدہ مرکزی جمیعت اہلحدیث ملتان کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پروفیسر علامہ عبد الستار حامد پروفیسر عبد الرشید حجاز ی نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین