• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پراوور سپیڈنگ اور بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کیخلاف مہم

ملتان(سٹاف رپورٹر) سیکٹر کمانڈرموٹر وےپولیس چوہدری عاطف شہزاد کی ہدایات پر ڈی ایس پی موٹروے حسنین عبا س کی نگرانی میں موٹر وے پر دورانِ ڈرائیونگ غلط لین کا استعمال ،اوور سپیڈنگ اور بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف مہم چلائی گئی ، موٹروے پولیس بیٹ 15، M-4 کےڈی ایس پی حسنین عبا س نے بیٹ افسران کو تاکید کی کہ وہ موٹروے پر سفر کرنے والے ایسے ڈرائیورز جودوران ڈرائیونگ لین کا غلط استعمال کریں ان کو خصوصی طور پر چیک کریں اور ان کے خلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی کریں، انہوں نےلوگوں کو غلط لین کےحوالے سے بریفنگ دی۔
تازہ ترین