• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ حملہ ہندوستان کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصو صی)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے یونس ایڈووکیٹ کے والد کی نماز جنازہ کی امامت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے مو قع پر مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پلوامہ میں قابض بھارتی فوجی قافلہ پر حملہ ہندوستان کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے ۔ کشمیری مسلسل پرامن جدوجہد میں برسر پیکار ہیں ۔ عالمی اداروں کی توجہ کو ہٹائے رکھنے کے لیے ہندوستانی منصوبہ بہت خوفناک ہے ۔ ہندوستان کا ہدف ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہو لیکن اس میں اس کی بدترین ناکامی پوری دنیا دیکھ رہی ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ہندوستانی انتہا پسند پلوامہ واقعہ پر بی جے پی کی انتخابی مہم کی مدد کرنے اور کانگرس کی بڑھتی مقبولیت روکنے کا ماحول پیدا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بیس سال کی تاریخ گواہ ہے کہ کشمیریوں نے ہمیشہ دہلی کی خطرناک سازشوں کو اپنی لازوال قربانیوں سے ناکام بنایا ہے ۔
تازہ ترین