لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کا بڑابھائی ہونے کا حق اداکردیا ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب نے پاکستان میں 20ارب ڈالرز سے زائد کی سر مایہ کاری کر کے پاکستان سے محبت کی نئی مثال قائم کردی ہے ʼوزیر اعظم عمران خان اپنی کامیاب پالیسوں سے ثابت کر رہے ہیں کہ تحر یک انصاف کی حکومت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے اور دنیا بھی ان پر اعتماد کرتی ہے ʼپاکستانی قیدیوں کے رہائی کے بارے سعودی حکومت کے فیصلے پر انکا جنتابھی شکر یہ ادا کیا جائے وہ کم ہے ہر گزرتے دن کیساتھ سعودی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں ۔سوموار کے روز سعودی ولی عہد کے دورے پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاکہ ہم نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کر پشن ʼظلم اور ناانصافی سے پاک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔