• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کی روک تھام کیلئےشعور کی بیداری انتہائی اہمیت کی حامل ہے، پروفیسر طیب

لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر محمد طیب نے کہا ہے کہ بچوں میں کینسر کے مرض کی روک تھام کیلئے سینئر میڈیکل پروفیشنلز کو جدید تحقیق پر بھرپور توجہ دینا چاہیے تاکہ نئی نسل کو جان لیوا امراض سے محفوظ رکھا جا سکے۔پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ بچوں میں کینسر کی روک تھام کے لئے شعور کی بیداری بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہےان خیالات کا انہوں نے اظہار چلڈرن وارڈ لاہور جنرل ہسپتال میں بچوں کے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایل جی ایچ سے کینسر کے صحت یاب ہونے والے 20بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر آغا شبیر علی نے کہا کہ بچوں میں کینسر قابل علاج مرض ہے ، ساتھ بیٹھنے ، کھانے پینے یا چھونے سے منتقل نہیں ہوتا۔ لہذا اس سے خوفزدہ ہونے کی بجائے اس کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔
تازہ ترین