• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے 23 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں لاہور ہائیکورٹ کے احاطوں میں امیدواروں کے قد آور فلیکسز اور بینرز آویزاں کر دی گئیں لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے 23 فروری کو ہونے والے انتخابات میں مجموعی طور پر 14 امیدوار میدان میں اتریں گے بائیو میٹرک نظام کے تحت ہونے والے انتخابات کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں صدارتی نشست کے لیے حفیظ الرحمان چوھدری ،خادم حسین قیصر اور ساجد بشیر مدمقابل ہونگے نائب صدر کی نشت کے لیے چوھدری سعید حسین ناگرہ،رانا ارشاد منج،سردار نجیب اختر خان،شائستہ قیصر،کبیر احمد چوھدری اور وسیم احمد بٹ مدمقابل ہونگے سیکرٹری کے لیے چوھدری سہیل احمد گجر، طارق فاروق اور فیاض احمد رانجھا مدمقابل ہونگے فنانس سیکرٹری کے لیے عنصر جمیل گجر اور مصباح سرور گورائیہ مدمقابل ہونگے۔
تازہ ترین