لاہور (نمائندہ جنگ،لیڈی رپورٹر)خواجہ سرائوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی سماجی تنظیم کے زیر اہتمام سیمینار کا اہتمام ،مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹرانس جینڈر بل پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ٹرانس جینڈر بل صوبائی اسمبلیو ں میں بھی پاس کیا جائے اور سرکاری نوکریوں میں ایک فیصد کوٹے پر عملدرآمد کرایا جائے۔سیمینار میں جنت علی،نیلی رانا،عاشی جان ،سارا سہیل ایڈووکیٹ،صباحت رضوی ایڈووکیٹ ، سمیت ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کمیونٹی کے ساتھ اب امتیازی سلوک کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہیے۔ہر شعبے میں میں ٹرانس جینڈر کو نمائندگی دی جائے۔اب سوشل ویلفیئر محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔اس بل کیلئے آگاہی مہم چلانا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔