• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں جاری مظالم نے پوری دنیا کو چونکا کر رکھ دیا ہے ،صوبائی وزیربرائے ترقی خواتین

لاہور ( لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم نے پوری دنیا کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔اب وقت ہے کہ ہم سب اپنی اپنی استطاعت کے مطابق امن کے حصول کی جنگ میں اپنا حصہ ڈالیں۔یہ بات انہوں نے لاہور میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان کی جانب سے منعقد کی جانے والی آل پاکستان کشمیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہاں بات مذہب کی نہیں بلکہ انسانی حقوق کی عزت کی ہے۔ حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔انہیں اس سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔عالمی دنیا جس طریقے سے خاموش تماشائی بنی ہوئے ہے، وہ قابل مذمت ہے۔
تازہ ترین