• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے اپلیکیشن تیار

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے اپلیکشن بنا دی ۔ سکولوں کے وزٹ کے بعد اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اپلیکشن کےذریعے سے محکمہ کو رپورٹ کرینگے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے میںکہا گیا ہے کہ سی ای اوز اپلیکشن کی ذریعے سکولوں کی رپوٹ کو یقینی بنائیں گے ۔جبکہ تین ماہ تک سکولوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ تین ماہ بعد کلاسوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع ہوگا۔ عملدرآمد نہ کرنے اے ای اوز کے خلاف کارروائی ہوگی۔
تازہ ترین