• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودیہ تعلقات میں نئی جدت آئی ہے،صوبائی وزیر انسانی حقوق

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسیٹن نے کہا ہے کہ یہ بات باعث فخر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پاک سعودیہ تعلقات میں نئی جدت آئی ہے اور عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث سعودی حکومت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع ضائع نہ کرنے کے پیغام کو مثبت انداز میں لیا ہے اور آج ولی محمد بن سلطان کے دورے کے ساتھ برادرانہ تعلقات نے مثبت رخ اختیار کیا ہے۔جبکہ سعودی عرب کا انفرا اسٹرکچر اور نجی صنعتی شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا فیصلہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ پاکستان بد امنی سے نکل کر علاقائی استحکام اور اقتصادی ترقی کی جانب چل پڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے تحریک انصاف کے مختلف رہنمائوں سے اپنے کیمپ آفس میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔
تازہ ترین