• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفی یونیورسٹی کاقیام فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئےسنگ میل ثابت ہوگا،ڈی جی اوقاف

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہو رمیں "صوفی یونیورسٹی"کاقیام روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا ۔ صوفیا کی تعلیمات کا ابلاغ موجودہ عہد کی عالمی ضرورت ہے ۔ انتہا پسندی اور تشدّد کاخاتمہ اسی سے ممکن ہے ۔ اس خیالات کا اظہار سیکرٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار احمدگھمن اور ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے صوفی یونیورسٹی کی "فیزیلٹی رپورٹ"کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کی۔
تازہ ترین