• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،پارکنگ کمپنی کے سابق سربراہ حافظ میاں نعمان کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنما اور لاہور پارکنگ کمپنی کے سابق سربراہ حافظ میاں نعمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔حافظ نعمان لاہور پارکنگ کمپنی میں کرپشن کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے حافظ میاں نعمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2008میں ایم پی اے منتخب ہوا اور لاہور پارکنگ کمپنی کا اعزازی طور پر پہلا سربراہ مقرر کیا گیاصرف رسمی طور پر بورڈ میٹنگ میں حصہ لیتا رہا ، درخواست گزار وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ لاہورپارکنگ کمپنی سے کسی بھی مد میں ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا وکیل نے نشاندہی کی کہ لاہور پارکنگ کمپنی کے سربراہ کے طور پر قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں وکیل نے بتایا کہ حافظ نعمان نے ٹھیکوں میں شفافیت کو مدنظر رکھا وکیل نے دعوی کیا کہ نیب کی جانب سے لاہور پارکنگ کمپنی کی انکوائری غیر قانونی ہے وکیل نے مزید بتایا کہ حافظ نعمان عمر رسیدہ اور ذیابیطس کے مریض ہیں ۔کرپشن کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں عدالت ضمانت قبل بعد از گرفتاری منظور کرے۔ نیب کے وکیل نے حافظ نعمان کے وکیل کے موقف کی مخالفت کی اور بتایا کہ حافظ نعمان کرپشن میں ملوث ہیں اور لاہور ہائیکورٹ حافظ نعمان کے ساتھی ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کر چکی ہے۔ لہذاء عدالت حافظ نعمان کی درخواست ضمانت خارج کرے ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حافظ نعمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔
تازہ ترین