• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازعہ شوروم کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کا سی سی پی اوکوتوہین عدالت پر نوٹس

لاہور(خبرنگارخصوصی)جوہر ٹاؤن میں متنازعہ شوروم کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او بی اے ناصر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔عدالت نے کلیم بدر کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ جوہر ٹاؤن میں محمود کی جگہ پچیس سال کے لئے لیز پر حاصل کرکے شوروم بنایا وکیل نے بتایا کہ اب مالک پولیس کی مدد سے زبردستی جگہ خالی کروانا چاہتا ہے ۔جبکہ کیس سول عدالت میں زیر سماعت ہے وکیل نے نشاندہی کی کہ پولیس کے غیر قانونی گرفتاری کے خلاف جسٹس آف پیس سے رجوع کیا تاہم جسٹس آف پیس کے حکم کے باوجود ایس پی انویسٹیگیشن گیشن پنجاب اسد مظفر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا وکیل نے دعوی کیا کہ جسٹس آف پیس کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا گیا۔ وکیل نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے سی سی پی او کو بھجوا دی ،تاہم عدالت کے اکیس دسمبر 2018 کے حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا ۔درخواستگزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر سی سی پی او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
تازہ ترین