• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن کیس ،پاکستان آج جوابی دلائل پیش کریگا

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس میں آج پاکستان جوابی دلائل پیش کرے گا ۔

دی ہیگ میں پاکستانی وکلاء کے پاس اپنا موقف پیش کرنے کےلیے 3 گھنٹے کا وقت ہوگا، تحقیقات کے نتیجے میں کلبھوشن کے خلاف سامنے آنے والے حقائق اور عائد الزامات سے متعلق شواہد پیش کیے جائیں گے۔

گزشتہ روز بھارتی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر دلائل دیے تو پاکستان کی طرف سے عائد کسی الزام کا جواب نہیں دیا، اس بات کا جواب بھی نہیں دیا گیا کہ کس طرح کلبھوشن پاکستان میں داخل ہوا اور اُس نے کس طرح مبارک حسین پٹیل کے نام کا تصدیق شدہ پاسپورٹ حاصل کیا۔

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کے کیس کی سماعت 21 فروری تک جاری رہے گی اور اس کیس کا فیصلہ 6 ماہ بعد آئے گا۔

تازہ ترین