• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی دھمکیاں، پاکستان کا اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ

بھارتی دھمکیوں اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو فوری اقدام کے لیے خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت تحقیقات کے بغیر پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، حملہ آور کشمیری تھا لیکن الزام پاکستان پر دھر دیا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت داخلی مقاصد کے تحت پاکستان دشمن بیانات دے کر خطے کا ماحول کشیدہ بنا رہا ہے، سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی سنگین غلطی ہو گی۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

تازہ ترین