• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پی ایس ایل، پاکستان میں میچوں کیلئے شائقین بےتاب

پاکستان سپر لیگ کے سحر نے پوری قوم کو جکڑ لیا ہے، پاکستان میں ہونے والے آٹھ میچوں کے لئے شائقین کر کٹ بہت زیادہ بے چین دکھائی دے رہے ہیں، کراچی میں ہونے والے ان میچوں کے انتظامات اور شہریوں کو بہتر سہولت کی فراہمی کے لئے حکومت سندھ خاصی دل چسپی کا اظہار کررہی ہے، اس کے وزراء اور مشیر بھی بہت متحرک نظر آرہے ہیں،نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کی بروقت تکیمل کے لئے حکومت کی جانب سے ہدایات بھی سامنے آ رہی ہیں، پچھلے ہفتےصوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور مشیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے اسٹیڈیم کا دورہ کیا، وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے کھیل امور نوجوانان اور صنعت سردار محمد بخش خان مہر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا پاکستان میں آنا نہایت خوش آئند امرہے اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگرور ملک میں کھیلوں کو فروغ ملے گا اور عوام دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو اپنے میدانوں میں کرکٹ کھیلتا دیکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے انعقاد کے لئے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل کے انعقاد کے لئے سندھ حکومت ، پاکستان کرکٹ بورڈکی مکمل مدد کرے گی ، چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پی ایس ایل میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔

پی ایس ایل، پاکستان میں میچوں کیلئے شائقین بےتاب
کے سی سی کے سابق جوائنٹ سکریٹری جمیل احمد،سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی کو شیلڈ پیش کرتے ہوئے

اس موقع پر سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان اختر حسین بگٹی، جنرل مینیجر نیشنل اسٹیڈیم کراچی ارشد خان اور پی۔سی۔بی کے افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات اور کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل میچوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے سر براہ سعید غنی نے بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا، اور ترقیاتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا، انہوں نے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مختلف ہدایات جاری کیں، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں کے موقع پرعوام کو ٹریفک کا مسائل سے بچانے کی کوشش کریں گے،نیچز کے دوران تماشائیوں کی سہولت کے لیے مختلف علاقوں سےسات شٹلبس سروس چلائے گے، اسٹیڈیم میں گاڑیوں کے لیےپارکنگ ایریا بنائے جائیں گے، سعید غنی نے کہا کہ کمشنر کراچی سمیت دیگر ادارے مقابلوں کے شایان شان انعقاد کے لیے مصروف ہیں، امید ہے کہ سات مارچ سے کچھ روز قبل اسٹیڈیم پر جاری کام مکمل ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ میچز دکھانے کے لیےشہر بھر میں بڑی اسکرین لگائی جائے گی، وزیر بلدیات نے کہا کہ کراچی کی زمین کا کنٹرول مختلف اداروں کے پاس ہے جبکہ اختیارات بھی بٹے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم تمام ڈیپارٹمنٹس کو متحرک کرکے پی ایس ایل کو کامیاب بنائیں گے جبکہ گزشتہ سال سامنے آنے وال خامیاں دور کریں گے، یونیورسٹی روڈ بند نہیں کی جائے گی، تاہم بعض سڑکوں کو جزوی طور پر بند کیا جائے گا٭پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری شہباز احمد نے پچھلے ہفتے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک بار پھر فنڈ کی کمی کا رونا رویا، شہبازاحمد دسمبر کے آخر میں حکومتکو فنڈ کی کمی کے باعث قومی کھیل کی تباہی کا ذمے دار ٹھراکر مستعفی ہوگئے تھے، حیرت انگیز بات یہ کہ کوئی بھی اداروہ پی ایچ ایف کے ساتھ مالی تعاون کے لئے تیار نہیں ہے، دوسری جانب پی ایچ ایف کے کانگریس ارکان بھی اس کے خلاف بول رہے ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ایگزیکٹیو بورڈ کے رکن سابق ہاکی اولمپئینز نوید عالم اور علی عباس نے پی ایچ ایف کے مستعفی سکریٹری شہباز احمد کی دوبارہ واپسی اور سر گرمیوں کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کے صدر کو اپنے تمام فیصلوں کی توثیق پی ایچ ایف کانگریس سے کرانا لازمی اور آئینی ہے تاہم انہوں نے تاحال کانگریس سے اس کی منظوری نہیں لی ہے، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے نوید عالم نے کہا کہ سکریٹری کے استعفے کے بعد پی ایچ ایف کے صدر خالد کھکوھر نے ایاز محمود کو سکریٹری بنایا جو غیر آئینی تھا، اس پر ہونے والے اعتراض کے بعد انہوں نے اخلاق عثمانی کو اپنے اختیار کے تحت قائم مقام سکریٹری نامزد کردیا تھا جس کی بھی کانگریس سے منظوری نہیں لی گئی، اب انہوں نے اپنے فیصلے کو ریورس کیا جو ایک اور غیر آئینی اقدام ہے، علی عباس نے کہا کہ میں نے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے نوٹس کا جواب دے دیا ہے،انہوں نے کہا کہااظہار رائے پر پابندی جمہوریت نہیں آمریت ہے. فیڈریشن اظہار رائے پر قدغن نہیں لگا سکتی،فیڈریشن کا آڈٹ غیر آئینی ہے، جسکی کوئی حیثیت نہیں، افسوس کی بات ہے کہ قومی کھیل کا ادارہ بدانتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کا شکار ہے اورملنے والےقومی فنڈ کو بے دریغ خرچ کرنے پر کانگریس ممبران کو شدید تحفظات ہیں، آڈٹ شدہ اسٹیٹمنٹ آف اکاؤنٹس ، اخراجات کی تفصیلات آج تک کانگریس ممبران کو مہیا نہیں کی گئیں،کانگریس سے کسی بھی آڈٹ فرم کی منظوری نہیں لی گئی٭ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے پچھلے ایک سال میں شہر میں اس کھیل کی سر گرمیوں کو بام عروج پر پہنچادیا ہے، ہر قومی دن کی مناسبت سے اس کے زیر اہتمام ٹور نامنٹ کا انعقاد کیا جانا خوش آئند اقدام ہے، یوم کشمیر کے موقع پر ہونے والا کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ بنوریہ کلب نے جیت لیا ۔

پی ایس ایل، پاکستان میں میچوں کیلئے شائقین بےتاب
 جناح پبلک اسکول ڈالمیا مجاہد کالونی کے سالانہ گیمز کے موقع پرفٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی ڈی ایس پی علی حسن شیخ، عادل افضل،پرنسپل امتیازعلی ڈوگر اور سید مرتضی حسین شاہ کے ساتھ گروپ

فائنل میں عثمان باسکٹ بال کلب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،فاتح کلب کی جانب سے محمد امین 23،سیفل اورسیدی نے 8،8جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے فیضان یوسف 12،حمزہ خواجہ12،حسن اقبال8اور محمد دانیال خان نے5پوائنٹس بنائے، مہمان خصوصی شاہدہ پروین کیانی نے فاتح اور رنر اپ کلب کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی و نقد انعامات تقسیم کئے ،ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی محمد امین قرارپائے ۔

پی ایس ایل، پاکستان میں میچوں کیلئے شائقین بےتاب
پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کی چیئر پرسن تہیمنہ آ صف سابق قومی کھلاڑی اور اداکارہ فریال گوہر کو سافٹ بال فیڈریشن کا ایمبیسڈر مقرر ہونے پرفیڈریشن کا نشان پیش کرہی ہیں ساتھ میں صبیحہ عیسی اور ڈاکٹر فرحان عیسی بھی نمایاں ہیں

اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،عبدالناصر ، اور دیگر موجود تھے٭سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان نے معروف اداکارہ اور سافٹ بال کی سابق پلیئر فریال علی گوہر کو پاکستان سافٹ بال کا ایمبیسڈر مقرر کیا ہے فیڈریشن کے صدر حیدرخان لہڑی نے فریال گوہر کی بحیثیت سافٹ بال ایمبیسڈرتقرری کو ملک میںسافٹ بال کے کھیل کو مزیدمقبول بنانے کیلئے اہم قدم قرار دیا ہے اس ضمن میں سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کی چیئرپرسن تہمینہ آصف نے معروف اسپورٹس پیٹرن صبیحہ عیسی اورعیسی لیباٹریز کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسی کے ہمراہ فریال گوہر سے ملاقات کی اور فریال گوہر کوملک میں سافٹ بال کی سرپرستی کیلئے ایمبیسڈر بننے کی درخواست کی جسے فریال گوہر نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں وہ پاکستان کی وجہ سے ہے میرا ملک ہی میری پہچان ہے کھیل کے شعبے میں میری بدولت اگر ملک کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا تویہ بات میرے لئے باعث فخرہوگی سافٹ بال کے کھیل کا ایمبیسڈر بننا میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے اسکول کی سطح پر پاکستان اور بیرون ممالک سافٹ بال کھیل چکی ہوں لاہور امریکن اسکول میں بطور کپتان چار سال سافٹ بال کی نمائندگی کی ہے جبکہ جنوبی ایشیاء کے چھ انٹرنیشنل اسکولز میں بیسٹ سافٹ بال پلیئر کااعزاز بھی حاصل رہا ہے مجھے خوشی ہے کہ ہماری نوجوان لڑکیاں اس کھیل میں بہت دلچسپی لے رہی ہیں میری خواہش ہے کہ دیگر کھیلوں کی طرح سافٹ بال میں بھی ہماری خواتین اپنے ٹیلنٹ سے دنیا بھرمیں ملک کا نام روشن کریں٭ سابق صوبائی وزیر کھیل اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے پی سی بی سے اپیل کیہے کہ ٹکٹوں کی شرح میں کمی کی اور شائقین کیلئے اس کا حصول آسان بنایا جائے۔ گزشتہ پی ایس ایل کے میچوں میں شائقین کو ٹکٹوں کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا لہذا اس مرتبہ پی سی بی کو بہتر انتظامات کرنے کی ضرورت ہے٭پاکستان اور افغانستان کے درمیان رواں سال کے وسط میں باڈی بلڈنگ سیریز کا انعقاد کیا جائے گاجس کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لئے افغانستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر باور ہوتک پاکستان کا دورہ کریں گے،پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدرشیخ فاروق اقبال نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ باڈی بلڈنگ مقابلے کو حتمی شکل دی جائے گی،مقابلے لاہور، کراچی اور پشاور میں کرانے کی کوشش کی جائے گی، افغانستان کے بعد ہماری کوشش ہے کہ سائوتھ ایشیا کے مختلف ملکوں سے بھی باڈی بلڈرز کو پاکستان بلایا جائے، شیخ فاروق نے کہا مسٹر پاکستان مقابلے 27سےیکم مارچ تک لاہور میں ہوں گے اس کے بعد 15اور17مارچ کو مسٹر جنوبی پنجاب اور مسٹر سرگودھا مقابلے کرائے جائیں گے،اپریل میں حیدر آباد میں مسٹر سندھ مقابلے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باڈی بلڈنگ ٹیم ستمبر میں کمبوڈیا میں ہونے والی ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں حصہ لےگی، نومبر میں ورلڈ چیمپئن شپ میں شر کت کرے گی،انہوں نے کہا کہ ملک میں باڈی بلڈنھ کے کھیل کو ترقی دینے کے لئے فیڈریشن نے مختلف پروگرام کو حتمی شکل دی ہے جس سے کھیل اور کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا٭ کھیل نہ صرف طلباء کی جسمانی بلکہ ذہنی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں،یہ بات جینیریشنز اسکول جونئیر سیکشن کے سالانہ کھیلوں کی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی خواجہ اظہار الحسن نے کہی انہوں نے اسکول انتظامیہ کو منظم پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔تقریب میں والدین نے بھرپور شرکت کےذریعے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

پی ایس ایل، پاکستان میں میچوں کیلئے شائقین بےتاب
پاکستان خواتین رسہ کشی ٹیم کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں کھلاڑیوں کا لیا گیا گروپ

اس موقع پر جماعت سوم اور چہارم کے طلبا نے خوبصورت پی ای ڈسپلےکیا جبکہ جماعت پنجم اور ششم کے طلبا نے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔بعدازاں پرنسپل جینیریشنز اسکول ڈاکٹر غزالی صدیقی نے تقریب تقسیم انعامات کے دوران طلباء سے خطاب کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اورجیتنے والوں کو شاباشی دی ۔

تازہ ترین
تازہ ترین