• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میدان میں مٹی کے بگولے کی انٹری ،کھلاڑی خوفزدہ


جاپان میں فٹبال میچ کے دوران گراؤنڈ میںاچانک بننے والے مٹی کے بگولے نے کھلاڑیوں سمیت شائقین کو خوفزدہ کردیا۔

جاپان کے شہراُٹسونومیہ میںدو مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھاکہ اچانک مٹی کئی بلندی تک بگولے کی صورت میںگول گھومتی دکھائی دی۔

مٹی کےبگولے سے یوں دکھائی دیتا ہے کہ جیسے وہ ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتی ہو تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطا بق ا چانک بننے والے مٹی کے دیوہیکل بگولے سے جہاںکھلاڑیوں سمیت شائقین حیران رہ گئےتو وہیں میچ بھی متاثر ہوا۔

تازہ ترین