• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل ہائیڈرو گرافک کمیشن کا آٹھواں سہ روزہ اجلاس


پاک بحریہ کے زیر انتظام اسلام آباد میں ریجنل ہائیڈرو گرافک کمیشن (RSAHC) کے آٹھویں سہ روزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اجلاس میں انٹر نیشنل ہائیڈرو گرافک آرگنائزیشن کے ڈائریکٹراور حکام سمیت مختلف ممالک کے وفود کی شرکت ، اجلاس کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔

وائس ایڈمرل کلیم شوکت کا کہنا تھا کہ خطے میں ہائیڈروگرافک کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پاک بحریہ بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے ۔

وائس چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ پاک بحریہ کا ہائیڈروگرافک ڈیپارٹمنٹ عصرِ حاضر کی ضروریات پورا کرنے کے لیے جدت کے سفر پرگامزن ہے۔

ڈائریکٹر انٹر نیشنل ہائیڈرو گرافک آرگنائزیشن نے کہا کہ پاک بحریہ کے ہائیڈروگرافک ڈیپارٹمنٹ کی علاقائی اور عالمی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تین روزہ اجلاس میں ناٹیکل چارٹنگ، استعداد کار میں اضافے اور علاقائی ہائیڈرو گرافک تعاون سے متعلقہ اُمور پر تبادلہ خیال ہو گا، اجلاس کے دوران ہر ممبر ملک ایریا سروے اور جدید و قابل اعتبار ذرائع سے بنائے گئے چارٹس پر مبنی قومی رپورٹ پیش کرے گا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اس کمیشن کا چیئرمین ہے جس کے علاقہ میں شمالی بحیرہ عرب، خلیج عمان، آبنائے ہرمُزاور تیل کی حساس تجاری گزرگاہیں شامل ہیں۔

تازہ ترین