• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت بند ہو گئی، بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈرز منسوخ کر دیے، دو روز کے دوران ایک روپے کا مال بھی پاکستان سے بھارت نہیں بھیجا جا سکا۔

وفاقی وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام درآمد کے آرڈر منسوخ کر دیئے ہیں اور گزشتہ دو روز میں ایک روپے کا مال بھی بھارت برآمد نہیں ہو سکا ہے۔

وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کے 350 بڑے ٹرک بھی واہگہ بارڈر پر رک گئے ہیں، جبکہ سوڈا ایش، چمڑے، سالٹ اور کیمیکلز کے سیکڑوں ٹرک واہگہ بارڈر پر موجود ہیں۔

وزارت تجارت کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی تاجروں نے 16 فروری کو جانے والا کروڑوں روپے کا مال واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع وزارت تجارت نے یہ بھی بتایا کہ بھارت نے پاکستانی اشیاء پر 200 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے، بھارتی تاجروں نے ایڈوانس میں دیے گئے کروڑوں روپے بھی واپس مانگ لیے۔

تازہ ترین