• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہِ جنوری، فروری میں بچھڑ جانے والے چند معروف ادیب اور شاعر

٭سندھی ادب کے نام وَر ادیب، ممتاز مرزا6 جنوری1997ء کوحیدرآباد میں اس عارضی دُنیا سے کوچ کرگئے۔

٭معروف شاعر باقی صدیقی کاانتقال8جنوری1972ء میں ہوا۔

٭مشہور ومعروف شاعر، مزاح نگار،جن کا اصل نام شیر محمّد خان اور تخلص انشاء تھا،لیمفوما (lymphoma)میں مبتلا ہوئے اور 11جنوری 1978ء کو لندن میں انتقال کرگئے،جب کہ ان کی تدفین کراچی میں ہوئی۔

٭اُردو کے معروف شاعر محسن نقوی کو 15جنوری1996ء میں قتل کردیا گیا ۔

٭نام وَر خطّاط، مصوّر عبدالرحمن چغتائی17جنوری 1975ء کو دُنیا سے منہ موڑ کر رب کے حضور چلے گئے۔

٭اُردو ادب کے مشہور افسانہ نگار، سعادت حسن منٹو18جنوری1955ء کو خالقِ حقیقی سے جاملے۔

٭بابائے صحافت، روزنامہ جنگ کے بانی ایڈیٹر، میر خلیل الرحمن کا انتقال25جنوری1992ء کوہوا۔

٭مشہور مصوّر، شاکر علی کا انتقال27جنوری1975ء میں ہوا۔

٭معروف ادیب، ماہرِ اقبالیات اور ماہرِلسانیات ڈاکٹر سہیل بخاری کا انتقال29جنوری1990ء میں ہوا۔

٭مشہور طنز نگار،نقّاد،محمّد خالد اختر 2فروری 2002ءکو خالقِ حقیقی سے جاملے۔

٭مدیر مخزن، خان بہادر سر شیخ عبد القادرکی وفات9فروری1950ءکو لاہور میں ہوئی۔

٭ پاکستان کے شہرۂ آفاق مصوّر، خطّاط اور نقّاش،’’ صادقین‘‘ کی وفات10فروری1987ء کو ہوئی۔

٭معروف شاعر صہبا اختر کا انتقال 19 فروری 1996ء کو کراچی میںہوا۔

٭پنجابی زبان کے مشہور شاعر، امام دین گجراتی کی رحلت 22 فروری 1954ء کو گجرات میں ہوئی۔

٭معروف ناول نگار،اے آر خاتون کا اصل نام امت الرحمٰن خاتون تھا۔ ان کا انتقال24 فروری 1965ء میں ہوا۔

٭معروف ادیب، نقّاد ڈاکٹر احسن فاروقی کا انتقال 26 فروری 1978ء کو کوئٹہ میں ہوا۔

(میر حسین علی امام)

ناقابلِ اشاعت کلام اور اُن کے تخلیق کار

٭غزلیات ،اقصیٰ٭سالِ نو،غزل،معین فخر معین۔

ناقابلِ اشاعت کلام،جو بہ ذریعہ ای میل موصول ہوا

٭قطعہ،وحید خان٭علّامہ اقبالؒ،افراء جاوید مغل٭جیون جھمیلا ہے،سارہ رحیم٭وحشتِ تنہائی،حیا نور۔

تازہ ترین