• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاونٹس کیس میں تمام نظرثانی درخواستیں مسترد

سپریم کورٹ نے جعلی اکائونٹس کیس میں نظرثانی کی تمام درخواستیں مسترد کردیں، چیف جسٹس نے 4 گھنٹے کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور،انور مجید اور امنی گروپ کی نظرثانی درخواستوں کی سماعت کی۔

متفرق درخواستوں پر سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ پیش ہوئے، چیف جسٹس نےدوران سماعت ریمارکس دیے کہ آج جتنی بھی بحث ہوئی وہ سب خدشات پر ہوئی ہے۔

درخواست میں عدالتی دائرہ اختیار کو بنیاد بنایا گیا ہے جب کہ سابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 184/3 میں اپیل کا حق نا ہونے پر بھی سوال اٹھائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق چیف جسٹس کے فل کورٹ ریفرنس کے موقع پر اس پر بات ہوئی تھی اور اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار بھی رائے دے چکے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے کئی ججز بھی ازخود نوٹس اختیار کے تعین کے حق میں ہیں اس لیے تضاد کو دور کرنے کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔

آصف زرداری کی جانب سے دائر درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین