• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام کعبہ کی سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تعریف

صدرِ امورِ مسجد حرام ومسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے سعودی عرب کے ولی عہد اور مملکت کے اول نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کو سراہا اور تعریف کی ہے۔انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی تائید فرمائے۔

انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت سعودی عرب اور اسلامی و عرب ممالک ، جن سےسعودی عرب کا رشتہ ہر چیز سےمقدم ہے ،انھوں نے کہا کہ ان ملکوں سے دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

امام کعبہ نے مزید کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ترجیحات میں سرفہرست اسلام اور تمام مسلمانوں کی خدمت اور تمام اسلامی ملکوں کے درمیان تعلقات کو پائیدار اور مضبوط بنانا ہےاور ان ملکوں میں سرفہرست اسلامی جمہوریہ پاکستا ن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے دورے سعودی عرب – اور تمام قریبی ممالک کےباہمی مضبوط تعلقات اور پائیدار بھائی چارگی کو بین الاقوامی معاشرے کے سامنے ظاہر کرتے ہیں۔اس سے بلاشبہ یہ ظاہر ہوتا ہےکہ مملکت سعودی عرب کا مسلمانوں کے دلوں میں گہرا احترام اور عظیم مقام ہے۔

امام کعبہ نے اپنے بیان کا اختتام اس دعا پر کیا کہ اللہ تعالیٰ مملکت سعودی عرب کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، دنیا میں اسے عزت،خوشحالی اور سلامتی کا اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، مسلمانوں اور ان کے مقدس مقامات کی خدمت کے لیے خادم حرمین شریفین اور ان کےولی عہد کی عمر دراز کرے، ان کی حفاظت فرمائے،انہیں صحیح اقدام کی توفیق عطا فرمائے اور ان کی کوششوں میں برکت دے، اللہ تعالیٰ قریبی دوست ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔

تازہ ترین