• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی پیشکش پر بھارتی وزارت خارجہ کا ردعمل

بھارت نے وزیراعظم عمران خان کے پلوامہ حملے پر دیے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی پلوامہ حملے میں تحقیقات کی پیشکش پر بھارت نے ہٹ دھرمی برقرار رکھی۔

بھارتی وزرات خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سےحملے کو دہشت گردانہ حملہ نہ ماننے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بیان میں پاکستانی وزیراعظم نے پلوامہ حملے کی مذمت کی اور نہ ہی اس پر افسوس کا اظہار کیا۔

بھارت نے مزید کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں جامع مذاکرات کےلئے تیار ہے۔

بھارتی وزرات خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت سے ثبوت مانگنا بلاوجہ کا عذر تراشنا ہے۔

تازہ ترین