• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ لاہور قلندرز میں شامل

انجرڈ محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

محمد حفیظ 16 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی سے محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز کا اگلا میچ ملتان سلطانز کے خلاف شارجہ میں 22 فروری کو ہوگا۔

سلمان بٹ 2009ء میں انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا حصہ تھے۔

وہ 24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں 596رنز بناچکے ہیں جبکہ 74 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سلمان بٹ کے رنز کی تعداد 2 ہزار 278 ہے،اُن کا اوسط 36رنز سے زائد اور اسٹرائیک ریٹ 113اعشاریہ 5 ہے۔

2010ء میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پانچ سال کی معطلی اور 2016ء میں کرکٹ کی دنیا میں واپسی کے بعد یہ اُن کا سب سے ہائی پروفائل ایونٹ ہوگا۔

34 سالہ سلمان بٹ نے پابندی کی مدت پوری ہونے کے بعد جنوری 2016ء میں قومی ون ڈے کپ میں شرکت کی تھی اور107اعشاریہ 20 اوسط کے ساتھ 536رنز بناکر ٹورنامنٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے۔

وہ 2018ء میں ٹی 20 کپ میں بھی دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے، انہوں نے 70کی اوسط سے 350 رنز بنائے۔

تازہ ترین