• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل معرکہ، آن لائن ٹکٹس آج رات سے ملنا شروع ہونگے

پاکستان سوپر لیگ فور کے فائنل معرکہ کے آن لائن ٹکٹس کی فروخت آج رات بارہ بجے سے شروع ہوگی، ایلیمنیٹر اور کوالیفائیر میچز کے ٹکٹس بھی فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے ۔

پاکستان سوپر لیگ فور کےپاکستان میں شیڈولڈ ابتدائی چار میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے جبکہ آخری چار میچز کی آن لائن ٹکٹس کی فروخت آج رات بارہ بجے سے شروع ہوگی۔

پہلا ایلیمنیٹر میچ 12مارچ کو لاہور جبکہ دوسرا ایلیمنٹر میچ 15مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا ،  کوالیفائیر میچ 13مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا ، جبکہ فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ایلیمنیٹر اور کوالیفائیر میچز کے ٹکٹس کی قیمت 500، ایک ہزار، دو ہزار اور تین ہزار روپے ہے ، جبکہ فائنل میچ کے ٹکٹس کی قیمت 500روپے، 2ہزار، چار ہزار ، ساڑھے سات ہزار اور آٹھ ہزار روپے ہے۔

پاکستان میں شیڈولڈ ابتدائی چار اسٹیج گروپ میچز کی آن لائن ٹکٹس کی فروخت تاحال جاری ہے۔ 10مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹر کا میچ کراچی میں کھِلا جائے گا۔ اتوار کے روز ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے البتہ سات مارچ کو کراچی میں ہونے والے میچ کے ٹکٹس کی فروخت اب بھی جاری ہے۔

تازہ ترین