• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو قرض چکادیں گے‘

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو اس کا پرانا قرض بھی چکادیں گے۔

منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر رہا ہے، اس کا حشر بھی وہی ہوگا جو روس اور امریکہ کا افغانستان میں ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سعودی ولی عہد کے دورے پر قومی قیادت کو نہ بلاکر تنگ نظری کا ثبوت دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سعودی ولی عہد نے کرپشن کے 187 ارب ڈالر نکلوائے عمران خان نے ایک پیسہ بھی نہیں نکلوایا، وہ اپنے لوگوں کا بھی احتساب کریں۔

تازہ ترین