• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فرانس: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سفارتخانہ پاکستان میں تقریب

کشمیری قوم کی جدوجہد آزادی حق رائے اور بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف ہے دنیا کو آنکھیں کھولنی چاہئیں یہ مسئلہ عالمی جنگ کا موجب بن سکتا ہے۔


ان خیالات کا اظہار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے سفارتخانہ پاکستان پیرس میں ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے کیا، تقریب کے شرکا کو اس حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

کشمیری و پاکستانی رہنماؤں اور فرانسیسی دانشوروں نے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالی۔

(ن )لیگ فرانس کے صدر چوہدری ریاض بھاپا ، پی پی پی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ، پی ٹی آئی کے رہنما یاسر قدیر، جموں کشمیر فورم کے چیرمین نعیم چوہدری، کشمیر پیس فورم کے صدر زاہد ہاشمی فرانسیسی لوگوں اور سفیر پاکستان معین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر فورم پر اس مسئلہ کو اجاکر کرنے کا عہد کیا اور تمام جماعتوں کے رہنماؤں کے ایک پلیٹ فارم متحد ہونے کو سراہا۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ علی اصغر ، راجہ اشفاق احمد، پی کے چوہدری ، چوہدری تاج الدین سکھیرا حاجی مزمل حسین ، پرویز صدیقی اور چوہدری خلیل آحمد نے متحد ہو مسئلہ کشمیر کو اٹھانے اور سفارت خانہ پاکستان اور سفیر پاکستان معین الحق کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا کیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین