• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں شدید برفباری نے ڈرائیورز کو مشکل میں ڈال دیا

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جسکی وجہ سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ کئی حادثات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔


سرد موسم کے باعث ایسی ہی مشکل کا سامنا چین میں ڈرائیورز کو اُس وقت پیش آیا جب پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

  یہ واقعہ چین کے شہر Ningxiaکی ایکسپریس وے پر اُس وقت پیش آیا جب سخت سردی اور برفباری کے باعث سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی اور یوں ایک نہ دو بلکہ کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

یوں گاڑیوں کے اس خطرناک تصادم کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کئی گاڑیوں کا کباڑہ ضرور نکل گیا۔

تازہ ترین