آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ14؍ شعبان المعظم 1440 ھ20؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے معروف فزیشن اور ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کے رہنما ڈاکٹر داؤد ناصر کو بورڈ آف ٹرسٹی کا چار سالوں کیلیئے رکن منتخب کرلیا گیا،بورڈ نے تقرری کی منظوری دے دی، جس کے بعد ٹیکساس بھر کے ڈاکٹروں کی جانب سے ڈاکٹر داؤد کوتہنیتی پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنا کی تاریخ میں پہلی بار ریاست ٹیکساس سے کسی بھی رہنما کا یہ پہلا تقرر کیا گیا ہے۔ اپنا، شمالی امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی سب سے بڑی تنظیم ہے جوکہ امریکہ میں بسنے والے اٹھارہ ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹروں کی نمائندگی کرتی ہے، یہ نہ صرف امریکہ بلکہ پاکستان میں بھی کئی فلاحی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کرکے کمیونٹی کو طبی اور تعلیمی سہولیات فراہم کرتی چلی آرہی ہے۔

ٹیکساس کےپاکستانی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر داؤد ناصر کا اس عہدہ پر تقرر یہاں کے ڈاکٹروں اور کمیونٹی کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر داؤد ناصر کا شمار اپنا کے سینئر ترین رہنماؤں میں کیا جاتا ہے وہ حال ہی میں ڈیلس میں ہونے والے موسم گرما کے کنونشن 2018 کے چیئرمین بھی تھے جسمیں دنیا بھر سے ہزاروں مندوبین شریک ہوئے۔

یہی وجہ ہے کہ اس کنونشن کو اپنا کی تاریخ میں ایک بھرپور کامیاب کنونشن قرار دیا گیا ہے کیونکہ اسمیں ریکارڈ ممبران نے شرکت کی تھی، ڈاکٹر داؤد ناصر اپنا ٹیکساس کے صدر سمیت کئی عہدوں پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جسمیں وہ اپنا کے مرکزی سیکرٹری مالیات جبکہ قائداعظم میڈیکل کالیج المنائی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

جبکہ وہ اپنی اہلیہ ڈاکٹر محمودہ ناصر جوکہ ڈائو میڈیکل کالج سے گریجویٹ ہیں وہ انکے ہمراہ بھی کئی سالوں سے پلانو مسجد کے تعاون سے کمیونٹی کیلئے مفت فلاحی نفسیاتی کلینک میں بھی مسلسل خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اسی وجہ سے مقامی کمیونٹی انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹر داؤد ناصر کی بورڈ آف ٹرسٹی کی تقری پر نہ صرف ڈاکٹروں بلکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے اسکو ٹیکساس کیلیئے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر داؤد کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں