• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو پاکستان سے اتفاق رائے کا پیغام جانا بہت ضروری ہے

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ بڑا ضروری ہے کہ بھارت کو پاکستان سے اتفاق رائے کا پیغام جائے۔

خواجہ آصف نے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ہم نے کوشش کی کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہتر ہوسکیں، لیکن اس کے باوجود گزشتہ دو برسوں میں کنٹرول لائن کی اتنی خلاف ورزی ہوئی جتنی گزشتہ 70 برسوں میں نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر اڑی اور پٹھان کوٹ حملے کے الزام لگے لیکن بھارت نے کبھی اس کے شواہد نہیں دیے۔

پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کشمیر کے معاملے پر سیاست نہ ہو، مگر اتفاق رائے کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، چار دن سے تنقید ہو رہی ہے ، پاکستان کو فوراً جواب دینا چاہیے تھا۔

تازہ ترین