• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سلیب ٹوٹنے سے گاڑیاں نالے میں گرگئیں

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نالے پر رکھے گئے سلیب ٹوٹنے سے وہاں کھڑی ہوئی 4گاڑیاں نالے میں گر گئیں، جنہیں بعد میں کرین اور دیگر مشینوں کے ذریعے نکال لیا گیا۔

گلشن اقبال بلاک 13 سی میں سڑک کے ساتھ برساتی نالہ سلیب رکھ کر بند کیا گیا تھا، نالے پر رکھے سلیب پر گاڑیاں پارک کردی گئی تھیں۔

گاڑیوں کے وزن کے باعث نالے پر رکھے سلیب ٹوٹ گئے، سلیب ٹوٹنے سے 4 گاڑیاں نالے میں گر گئیں، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین