• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ کیلئے ورلڈکپ تک فٹنس حاصل کرنا بڑا چیلنج

شارجہ (نمائندہ خصوصی) ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ انگوٹھے کا آپریشن لندن میں نیو کاسل یونائیٹڈ کے ڈاکٹر ظفر سے کرائیں گے۔ حفیظ کی انجری شدید نوعیت کی ہے، انہیں ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہونے کے لئے شدید محنت کرنا ہوگی۔ محمد حفیظ دبئی سے لاہور اور لاہور سے لندن روانہ ہورہے ہیں ۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے انگوٹھے کی ہڈی میں تین جگہ سے فریکچر ہوا ہے۔لاہور قلندرز کے فزیو جان گلاسٹر کا کہنا ہے کہ حفیظ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں۔ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کے مطابق انہیں مکمل طور پر بحال ہونے کے لیے 6 سے 8 ہفتے لگیں گے ۔ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان23 اپریل کو ہوگا اسی دن ٹیم لندن روانہ ہوگی۔ محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت فٹنس پر منحصر ہوگی۔

تازہ ترین