• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصلاحاتی پیکیج سے معیشت کو ایک سمت دینے کی کوشش کی گئی،مقررین

کراچی(جنگ فورم نیوز) حکومت نے معاشی اصلاحاتی پیکیج کے ذریعے معیشت کو ایک سمت دینے کی کوشش کی ، چمن میں انڈسٹری لگائی جائے،افغانستان 5ارب ڈالرز کی منڈی ہے، تجارتی خسارے میں کمی کے لیے پڑوسی ممالک کے ساتھ مال کے بدلے مال کی تجارت شروع کرنی چاہیے، تجارتی خسارے کی صورت میں سب سے بڑا بحران درپیش ہے، چھ ماہ میں قرضوں کے حجم میں 15ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا،حکومت کو روزگار فراہم کرنے والی صنعتوں کو ٹیکس میں چھوٹ دینی چاہیے،رئیل اسٹیٹ سیکٹر جمود کا شکار ہے،روپے کی قدر میں 25فیصد سے زائد کمی کے باوجود بھی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا،منی بجٹ میں کم و بیش 200 اشیاء پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کو واپس لیا گیا، کاروبار آسان بنانے کے حکومتی اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ دنوں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت میں منی بجٹ اور معاشی چیلنجزکے موضوع پر منعقدہ جنگ فورم میں شریک مقررین نے کیا۔ فورم کے شرکا میں ایف پی سی سی آئی کے صدر، دارو خان اچکزئی،ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر، زبیر طفیل اور اقتصادی ماہر،ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے اظہار خیال کیا، جبکہ فورم کی میزبانی جنگ فورم کراچی کے ایڈیٹر، محمد اکرم خان نے کی۔

تازہ ترین