• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ساتھ برابری کی بنیادوں پر تجارت کرینگے، ترک قونصل جنرل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ترکی کے قونصل جنرل تولگا اوچک نے کہا ہے کہ صدر طیب ارودگان اگلے ماہ پاکستان کے دورے کے موقع پر بڑا اعلان کریں گے۔ ای کامرس کے تحت پاکستان آنے والی ترکی کی ٹاپ ٹین کمپنیوں کے وفد کے سربراہوں پر مشتمل اعلٰی سطح کے وفد کی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگ کے سلسلے میں منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل تولگا اوچک نے کہا کہ ترکی برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ نہ صرف دفاعی تعاون بلکہ ٹیکنالوجی اورکاروبار کے ہر شعبے میں شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ترکی پاکستان کے ساتھ برابری کی بنیادوں پر تجارت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کے سی پیک منصوبوں میں بھی گہری دلچسپی رکھتا ہے، ان منصوبوں میں شراکت کے لئے ترکی کی اعلٰی قیادت پاکستان سے رابطے میں ہے۔ترکی کے قونصل جنرل نے کہا کہ ای کامرس کے تحت بی ٹو بی کے ذریعے پاکستان کے ایس ایم ای شعبے کے کاروباری شراکت کے مواقع میسر آئے ہیں۔

تازہ ترین