• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیع ابرار کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے محفل کا انعقاد

سٹاک ہوم (پ ر ) سمیع ابرار کی والدہ جن کا گزشتہ ماہ پاکستان میں انتقال ہو گیا تھا کے ایصال ثواب کیلئے بروز اتوار سٹاک ہوم میں ایک محفل کا اہتمام کیا گیا۔ ایصال ثواب کی محفل میں سمیع ابرار کے عزیز و اقارب اور دوست احباب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں محمد علی لاشاری، زمان خان، محمد آصف بٹ، شفقت کھٹانہ، ظفر اقبال چوہدری، محمد افضل فاروقی، خواجہ ابو بکر بٹ، محمد علی قدیر، حاجی مختار، عظیم کھوکھر، برکت حسین، اعظم راجہ، راشد بشیر، عمران کھوکھر، چوہدری سرور، چوہدری ریاض، ڈاکٹر ذیشان، ذیشان رحمت، ملک ایوب خان، عادل چوہدری، ذوالفقار چوہدری، کاشف کھٹانہ، توصیف ظفر چوہدری، ارشد ملتانی، محمد ندیم، ملک صابر، دانش زمان، عمار آصف و دیگر نے شرکت کی۔ قرآن خوانی کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمدعلی قدیر نے حاصل کی، نقابت کے فرائض محمد افضل فاروقی نے ادا کئے، سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت محمد ندیم، ملک ایوب خان، محمد فاروق و دیگر نے اپنے مخصوص انداز میں پیش کیا۔ ماں کی شان میں خصوصی خطاب سید ذوالفقار حسین بخاری نے کیا، انہوں نے والدین کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور ؐ نے فرمایا! ماں کے قدموں تلے جنت ہے اپنے پیغام میں سید ذوالفقار حسین بخاری نے کہا کہ جتنا ہوسکے اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کیا کرو جن کے والدین زندہ ہیں وہ ان کی خدمت کریں اور جن کے والدین اس دنیا سے چلے گئے ہیں وہ ان کی مغفرت کے لئے دعا کیا کریں اور خاص کر اس قسم کی محافل کا اہتمام کرکے ان کی مغفرت کا سامان پیدا کیا کریں۔ آخر میں درود و سلام کے بعد سمیع ابرار کی والدہ کی مغفرت کے لئے دعائیں کی گئیں اور لنگر تقسیم کیا گیا۔
تازہ ترین