• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسی ڈرائیور گرفتار، چار ملین پونڈز کی ہیروئن برآمد

سٹیفورڈ (مریم فیصل) موٹر وے ایم سکس پر اسٹیفورڈ کے جنکشن تیرہ اور چودہ کے درمیان پولیس نے 44شخص کو چار ملین پونڈ مالیت کی ہیروین کے ساتھ گرفتار کیا۔ مذکورہ شخص جس کا تعلق لیور پول سے ہے اور پیشے سے ٹیکسی ڈرائیور ہے وہ سٹیفورڈ کے جنکشنز تیرا اور چودہ سے گزر رہا تھا جب پولیس نے اطلاع ملنے پر اسے رکنے کا اشارہ دیا۔ کار کی تلاشی لی گئی تو کار کی ڈگی میں سے بڑی مقدار میں ہیروین برآمد ہوئی اور ایک اسپیر ویل میں پانچ ہزار پونڈز کیش بھی موجود تھا۔ مذکورہ شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا اور اس پر ہیروین سپلائی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر اسٹیفورڈ کرائون کورٹ میں چار سال اور آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسٹیفورڈ پولیس ترجمان کے مطابق یہ گرفتاری اور جرم ثابت ہونے پر سزا دیا جانا ان تمام لوگوں کے لئے واضح پیغام ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری کمیونٹی میں رہ کر خطرناک کام کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین