• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیرکی صورتحال کو جمعہ کے اجتماعات میں اجاگر کیا جائے، محمدغالب

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سیکرٹری انصر منظور حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں علمائے کرام اور آئمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد نریندر مودی نے جس طرح انڈیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتہا پسند دہشت گرد ہندو تنظیموں کو مسلمانوں کا قتل عام، جائیدادوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے لئے جس طرح کی چھٹی دے رکھی ہےاور پاکستان پر الزام تراشیاں اور من گھڑت پروپیگنڈے اور جنگ کی دھمکیوں اس سنگین صورت حال کو جمعہ کے اجتماعات میں اجاگر کیا جائے کہ بھارت بوکھلاہٹ میں آکر نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور دنیا کی توجہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر مبذول کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں ایسے حالات پیدا کر رہا ہے کہ کسی بھی وقت بھارت اور پاکستان کے درمیاں فوجی تصادم ہو سکتا ہے دونوں ایٹمی قوتوں کے درمیاں جنگ تباہی اور بربادی کے سوا کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل موجود ہے، بھارت نے عالمی معاہدوں پر عمل درآمد کرنے کے لئے وعدے کر رکھے ہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بھارت کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے، مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ تحریک کشمیر یورپ کے رہنمائوں نے کہا کہ یورپین ممالک نریندر مودی کی انتہا پسند دہشت گرد تنظیموں پر کڑی نظر رکھیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کے حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے کوئی دہشت گرد کارروائی کر سکتا ہے۔ مودی کا ماضی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے انہوں نے انڈیا میں اقلیتوں کا جینا مشکل کر رکھا ہے مودی کے ناپاک عزائم انتہائی خطرناک ہیں۔
تازہ ترین