• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادی ڈیانا ہلاکت کے وقت حاملہ نہیں تھیں،فارنزک سائنسدان کا دعویٰ

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایک فارنزک سائنسدان نے کہا ہے کہ اس نے ان افواہوں کو پاش پاش کر دیا ہے کہ شہزادی ڈیانا اپنی ہلاکت کے وقت حاملہ تھی۔ڈیلی میرر کے مطابق ان شبہات کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ پیرس میں کار کے اندوہناک سانحہ کے وقت لوگوں کی آنجہانی شہزادی اپنے محبوب دودی الفائد کے بچے کی ماں بننے والی تھی۔ تاہم انجیلا گیلپ جن کا کیریئر 45برسوں پر محیط ہے، یہ دعویٰ کیا ہےکہ انہیں 36سالہ شہزادی کے معدہ کے ایک جز کا نمونہ مل گیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا تعلق دو اہم شعبوں سے ہے۔ انہوں نے سنڈے ٹائمزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی چیزتو یہ دیکھنی تھی کہ کیا ڈیانا کے خون کا نمونہ حمل کے ہارمون ’’ ہیومن کلوریونک گوناڈوٹروپن‘‘ (ایچ سی جی) سے آلودہ ہے ؟۔ دوسری چیز یہ دیکھنی تھی کہ کیا ایسا کوئی ثبوت ملا کہ وہ مانع حمل پلز استعمال کر رہی تھی؟ ایکسپرٹ نے ان سوالات کے نتائج اپنی نئی کتاب ’’ وین دی ڈاگز ڈونٹ بارک : اے فارنزک سائنٹسٹ سرچ فار دی ٹروتھ‘‘ میں دیئے ہیں۔ لندن میں کنگز کالج پر فارنزک سائنس ڈپارٹمنٹ کے سابق سربراہ پروفیسر ڈیوڈ کووان نے اس فارنزک تحقیق کی سربراہی کی جس میں یہ دیکھا گیا کہ کیا کار حادثہ کے وقت ڈیانا اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کی توقع کر رہی تھی ؟ پروفیسر کووان کا کہنا تھا کہ بلڈ ٹرانسفیوژن میں شہزادی کے حمل کےپیچیدہ پوسٹ مارٹم ٹیسٹس کو محفوظ رکھنے کی ضرورت تھی ، جس کامطلب یہ ہے کہ معدہ سے حاصل ہونے والے مادے کو سچ جاننے کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔ محترمہ گیلپ نے کہا کہ ٹیسٹنگ کیلئے سب سے بہترین نمونہ مرسیڈیز کار میں ان کی سیٹ کے نیچے خون آلود قالین تھا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اس قالین سے حاصل نمونے کا ٹیسٹ منفی تھا جس کا مطلب یہ کہ ہلاکت کے وقت شہزادی حاملہ نہیں تھی۔
تازہ ترین