• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریت پسند رہنما غلام رسول ڈار کی وفات پر سرینگر میں دعائیہ محفل

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (آر گروپ) برطانیہ کے رہنمائوں بیرسٹر مجید ترمبو ، ایوب راٹھور ایڈووکیٹ، صدیق راٹھور، زبیر اعوان ایڈووکیٹ ودیگر رہنمائوں نے سرینگر میں محبوس کشمیری حریت پسند رہنما چیئرمین فاروق احمد ڈار المعروف بٹہ کرائے کے والد غلام رسول ڈار کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلہ میں سرینگر میں ایک دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی جنہوں نے مرحوم اور ان کے خاندان کو تحریک آزادی کشمیر کے حواے سے خراج عقیدت پیش کیا۔ محفل میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک، مشتاق السلام، احمد صوفی ، مفتی مدثر احمد، سالویشن موومنٹ کے محمد یٰسین بٹ، ملازمین یونین فوڈ اینڈ سپلائیز کے اعجاز احمد، مشتاق اجمل، سلیم، راسخ خان، پرنس سلیم، شیخ مصعب، اشرف بن سلام، حسین مبارک، اعجاز میر، وجاہت بشیر قریشی، بشیر احمد بٹ، شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر، قطب عالم، معراج الدین ، فردوس احمد و دیگر شامل تھے۔ شرکاء نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کیا اور اس بات پر بھارتی حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کی کہ اس نے فاروق احمد ڈار کو والد کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔ ان رہنمائوں نے بھارت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے جموں و کشمیر کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ بھارت کو کشمیر سے رسوا ہوکر نکلنا پڑے گا۔
تازہ ترین