• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنڈا کمپنی نے 2021میں سوئنڈن کار پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا

لندن (پی اے )جاپانی موٹر ساز کمپنی ” ہنڈا “ نے برطانیہ میں واقع اپنا پلانٹ 2021میں بند کرنے کا اعلان کردیا جاپانی کمپنی کے اس فیصلے سے 3ہزار 500 ملازمین کے بیروزگار ہونے کے خدشات لاحق ہو گے ہیں ۔ جانپانی کمپنی کا یہ کار پلانٹ برطانیہ کے علاقے سوئنڈن میں ہے ۔ اس کار پلانٹ میں جاپانی کمپنی سالانہ 150000ہنڈا سوک کاریں تیار کرتی ہے۔ یہ یورپی یونین میں ہنڈا کمپنی کی واحد کار فیکٹری ہے۔ کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاءکے تناظر میں پیدا ہونے والے خدشات کے باعث اس نے برطانیہ میں اپنا پیداواری پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عملد ر آمد 2021کے آخر تک اس وقت کیا جائے گا جب کمپنی کے موجودہ ماڈلز کی مطلوبہ مانگ پوری ہو جائے گی ۔ چند ہفتے قبل نے نسان کمپنی نے اپنی ایکس ٹریل ایس یو وی کی تیاری برطانیہ سے جاپان منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس طرح برطانیہ کی کی معیشت کیلئے یہ ایک دھچکہ ہے۔ ہنڈا کمپنی کا کہنا ہے کہ کار انڈسٹری میں گلوبل تبدیلیوں اور الیکٹرانک وہیکلز لانچ کرنے کی ضرورت کے پیش نظر اسے یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے۔ ڈیزل گاڑیوں کی مانگ میں کمی اور ایمیشن کے سخت ریگورلیشنز نے کار انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یورپ میں ہنڈا کمپنی کے سینیئر نائب صدر ایان ہوویلز نے کہا کہ ہم انڈسٹری میں بے مثال عالمی تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں ۔ہمیں انتہائی سرعت کے ساتھ اپنے وہیکلز کی الیکٹریفیکیش کی جانب بڑھنا ہو گا جو کہ ہمارے کسٹمرز اور لیجیلیشن کی ضرورت بھی ہے۔ یہکوئی بریگزٹ سے منسلک ایشو نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوئنڈن میں کار کی پروڈکشن میں کچھ عرصے سے کمی آرہی ہے ۔ بزنس سیکریٹری گریگ کلارک نے کہا کہ میں لوکل ایم پیز سوک اینڈ بزنس لیڈرز ٹریڈ یونین کے نمائندوں سے ایک ٹاسک فورس بنانے کیلئے ملاقاتیں اور مشاورت کروں گا تاکہ سوئنڈن کے کار پلانٹ سے بیروزگار ہونے والے ملازمین کیلئے نئی سکلڈ جابس کو ممکن بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ آٹو موٹیو انڈسٹری تیزی کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی پر منتقل ہو رہی ہے۔ برطانیہ ان ٹیکنالوجیز کی ڈیولپمنٹ کے کلیدی لیڈرز میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس فیصلے کے وقت سے مایوسی ہوئی ہے۔ برٹش چیمبر ۰ف کامرس کے ڈائریکٹر جنرل ایڈم مارشل نے چیف ایگزیکیٹیو آف بزنس ویسٹ پال سمتھ اور چیف ایگزیکیٹیو آف ٹیمز ویلی چیمبر آف کامرس پال بریٹن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہنڈا کمپنی کے سوئنڈن کار پلانٹ کی طے شدہ بندش سے ناصرف ہماری معیشت بلکہ کمپنی سٹاف اور سپلائی چین پر اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پلانٹ کی بندش کے اس اعلان کے عوام اور کمیونٹیز پر اثرات کو کم سے کم کرنے کیلئے حکومت اور لوکل اتھارٹیز کو معاونت اور گائیڈنس کیلئے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے۔
تازہ ترین