• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عسکری اور دیگر تفریحی پارکوں میں جھولوں کےمعائنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک اجلاس میں عسکری پارک سمیت تفریحی پارکوں میں جھولوں کے محفوظ استعمال کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ اس بات کویقینی بنایا جائے گا کہ تفریحی پارکوں میں نصب جھولے سیفٹی تقاضوں کے مطابق ہوں اس بات کو یقینی بنا نے کے لئے تمام جھولوں کا معائنہ کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر شرقی کی سربراہی میں کمیٹی جھولوں کا معائنہ کرے گی اور سیفٹی تقاضوں کا جائزہ لے گی اور دو ہفتے میں کمشنر کراچی کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آرگنائزر اور مالک جھولوں کو ہر روزچیک کرنے کا نظام قائم کریں گے اور متعلقہ ادارے گاہے بہ گاہے مقررہ اوقات میں جھولوں کا معائنہ کر نے کے پابند ہوں گے،اجلاس میں عسکری پارک میں جھولوں کی سیفٹی اور محفوظ استعمال کو یقینی بنانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ جائزہ کمیٹی دوبارہ سیفٹی تقاضوں کو یقینی بنانے کے لئے مل کر معائنہ کرے گیا۔
تازہ ترین