• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کے مقدس مقامات پر فلاحی خدمات مہیا کی جائیں گی،نور الحق قادری

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)اقلیتوں کے مقدس مقامات پر تعلیم ، صحت اوردیگر فلاحی خدمات مہیا کی جائیں گی، وزیر اعظم کے وژن کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کی تنظیم نو کی جائیگی۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ہندو ، سکھ اور مسیحی برادی کیساتھ ایک اجلاس کے دوران کہی، اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق احمد، جوائنٹ سیکرٹری بین المذاہب ہم آہنگی طاہر احسان ، سیکرٹری متروکہ املاک بورڈ طارق وزیر اور وزارت کے دیگر افسران نے شرکت کی،وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزیر اعظم پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ اور اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی کام کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین