• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ حملہ، مودی کو الیکشن سے قبل سیاست چمکانے کاموقع مل گیا، بھارتی صحافی

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی صحافی نے کہا ہےکہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو الیکشن 2019 سے قبل اپنی سیاست چمکانے کا موقع مل گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا پر ایک بھارتی صحافی نے اپنے تبصرے میں کہا ہےکہ کشمیر میں 40سے زائدفوجی جوانوں کا مارا جانا صرف قومی سانحہ نہیں بلکہ انسانی المیہ ہے او راس سے ملک کو پہنچنے والا دھچکا قابل فہم ہے لیکن جو ناقابل فہم اور ناقابل معاف ہے وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے قوم کو پر امن رہنے کی اپیل نہ کرنا اورریاستی حکومتوں کو کشمیریوں کےجوابی حملے روکنے کیلئے اقدامات کرنے کے حوالے سے کچھ نہ کہنے سے متعلق ہے۔بھارتی صحافی کا کہنا ہےکہ مودی نے اپنی پارٹی کے عہدیداروں کو فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے سے روکنے کے بجائے فوری طور پر پاکستان پر حملے کی ماسٹر مائندنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے اسلام آباد کوعالمی سطح پر تنہا کرنے کی مہم کا آغاز کردیا ہے، ساتھ ہی بھارتی فورسز کو پاکستان پر اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر حملہ کرنے کی بھی ترغیب دیدی، صرف اتنا ہی نہیں انہوں نے انتہا پسندوں کی جانب سے ہونے والے انٹرنیٹ ٹرول کو ہر اس شخص تک پھیلا دیا ہے جو ان کے اقدامات پر تنقید کرے۔

تازہ ترین