• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کے آغاز کا مشورہ

کراچی(نیوزڈیسک) چینی ترجمان نے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان اور بھارت ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں اور تمام تصفیہ طلب امور کے حل کیلئے جلد از جلد مذاکرات کا آغاز کریں۔جیو نیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چنگ شوانگ کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جنوبی ایشیاء کے اہم ممالک ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں استحکام علاقائی امن، استحکام اور ترقی کیلئے ضروری ہے۔ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں صورتحال عمومی طور پر مستحکم ہے، یہ صورتحال مشکل سے بنائی گئی ہے اور اسے برقرار رکھنا تمام متعلقہ فریقوں کی ذمہ داری ہے،چنگ شوانگ نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام تصفیہ طلب امور کے حل کیلئے مذاکرات کا جلد از جلد آغاز کریں گے۔
تازہ ترین