• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات کے وقت پاکستان کیخلاف جنگ کاماحول پیداکیاجاتاہے،ممتابنرجی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہےکہ انتخابات کے وقت پاکستان کیخلاف جنگ کاماحول پیداکیاجاتاہے، ممتا بنرجی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے پاس ایسی دستاو یزا ت موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے 8 فروری کو مرکزی حکومت کو مطلع کر دیا تھا کہ لوک سبھا کے انتخابات سے پہلے دہشتگردی ہوسکتی ہے، خود کش بمبار کے حملے کا بھی خطرہ ہے۔تفصیلات کےمطابق بھارتی حکومت کی جانب سے رچائے گئے ’’پلوامہ ڈرامہ‘‘ کے بارے میں صرف پاکستان کے تحفظات ہی سامنے نہیں آرہے بلکہ بھارت کے اندر بھی اس حوالے سے سوالات اُٹھائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین