• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہدخاقان نیب راولپنڈی میں پیش2 گھنٹے تک پوچھ گچھ،سوالنامہ دیدیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ا یل این جی اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہو ئے اور نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے، نیب کی کمبائنڈانویسٹی گیشن ٹیم نے شاہد خاقان عباسی کو ایک سوالنامہ فراہم کرتے ہوئے 28فروری تک جواب طلب کر لیے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب کے سوالوں کے جواب دے دیئے آئندہ بھی بلایا گیا تو پیش ہونگا۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے دو گھنٹوں تک شاہد خاقان عباسی سے قطر سےایل این جی معاہدے کی ضرورت ، ایل این جی معاہدے کی شرائط کی منظوری ، وزیر اعظم ہونے کے باوجود پیٹرولیم کی وزارت اپنے پاس رکھنے اور ایل این جی معاہد ے کےلیےقطر کے دوروں سے متعلق سوالات پوچھے۔
تازہ ترین