• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسند ہندوؤں کا ثانیہ مرزا کو’’اعزازی سفیر‘‘ سے ہٹانے کا مطالبہ

نئی دہلی (ایجنسیاں)پلواما حملے کے بعد انتہا پسند ہندو بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ، بی جے پی رہنما راجہ سنگھ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ مرزا جنہوں نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی ہے انہیں فوری طور پر ریا ست تلنگانا کے اعزازی سفیر کے منصب سے ہٹایا جائے ۔ بی جے پی رہنما نے ریاست تلنگانا کے وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں چاہیے کہ وہ ثانیہ مرزا کو دیا گیا اعزازی سفیر کا درجہ فوری طورپر واپس لیں کیوں کہ ہمیں پاکستانی بہو کو اپنا اعزازی سفیر بنائے رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
تازہ ترین