• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ کے بعد امارات اور ملائیشیا بھی سرمایہ کاری کریں گے ،شاہ محمود

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،خبرایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات اورملائیشیا بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرینگے،23مارچ کو ملائشیاء کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا پاکستان آنے کا ارادہ ہے،قطر سے بھی جلد وفد پاکستان آنے کی امید ہے، سرمایہ کاری کی بارش ہونے والی ہے۔اے پی پی کے مطابق گزشتہ روز ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھارت کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا، وزیر اعظم نے پاکستان کاموقف پیش کردیاہے،ہم خطے میں امن واستحکام چاہتے ہیں،جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں۔ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے ولی عہد کے حالیہ دورے کے بعد سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات میں ایک نیاموڑ آیاہے،ایک دورہ سے 20ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔اس کے بعد ملا ئیشیا،متحدہ عرب امارات اوردیگرممالک سے سرمایہ کاری کی بارش ہونے والی ہے۔
تازہ ترین