• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت نے ایک لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائز بانڈز پرسالانہ ساڑھے 12فیصد منافع ملنے کا امکان ہے۔ بانڈز خریدنے سے قرعہ اندازی پر انعام بھی ملے گا۔ ایک لاکھ روپے مالیت کے بانڈز نام سے رجسٹرڈ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت یہ بانڈز مارچ تک جاری کرے گی۔ حکومت کا بانڈز لانے کا مقصد معیشت کو دستاویز کرنا ہے۔ اب تک بے نامی بانڈز جاری کئے جاتے تھے۔ اس سے قبل حکومت کی جانب سے 40ہزار روپے کے رجسٹرڈ بانڈز جاری کیے گئے تھے تاہم ان میں اب تک صرف چھ ارب روپے کی سرمایا کاری ہوئی ہے۔
تازہ ترین